BR100 Increased By (0.62%)
BR30 Increased By (0.86%)
KSE100 Increased By (0.41%)
KSE30 Increased By (0.43%)
BAFL 58.60 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
BIPL 25.38 Increased By ▲ 0.18 (0.71%)
BOP 34.31 Increased By ▲ 0.32 (0.94%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.31 Increased By ▲ 2.34 (1.21%)
FABL 89.93 Increased By ▲ 0.14 (0.16%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.47 (0.89%)
FFL 18.07 Increased By ▲ 0.12 (0.67%)
GGL 19.80 Increased By ▲ 0.83 (4.38%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 1.00 (0.35%)
HUBC 215.23 Increased By ▲ 0.85 (0.4%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.14 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
LOTCHEM 27.70 Decreased By ▼ -0.19 (-0.68%)
MLCF 87.15 Increased By ▲ 0.64 (0.74%)
OGDC 323.00 Increased By ▲ 3.04 (0.95%)
PAEL 39.78 Increased By ▲ 0.36 (0.91%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.23 (1.38%)
PIOC 268.15 Increased By ▲ 2.09 (0.79%)
PPL 229.44 Increased By ▲ 1.26 (0.55%)
PRL 34.87 Increased By ▲ 0.19 (0.55%)
SNGP 99.32 Increased By ▲ 0.14 (0.14%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.37 (1.39%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.31 (3.74%)
TPLP 8.60 Increased By ▲ 0.38 (4.62%)
TRG 69.98 Increased By ▲ 0.27 (0.39%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیاتاکہ دونوں ممالک کے ریگولیٹرز کے درمیان باہمی تعاون، علم کے تبادلے اور مستقبل میں باقاعدہ رابطے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

وفد کی قیادت بنگلہ دیش کی وزارت خزانہ کے خصوصی معاون (اسٹیٹ منسٹر) ڈاکٹر انیس الزمان چوہدری نے کی اور اس میں پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی شامل تھے۔

چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید، کمشنر عبدالرحمن وڑائچ اور دیگر سینئر انتظامیہ کے اراکین نے وفد کا استقبال کیا۔ تبادلہ خیال کا محور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ریگولیٹری تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر رہا۔ دونوں فریقین نے علم کے تبادلے اور مضبوط و لچکدار فنانشل سسٹم کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ مہارت سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر پیش رفت برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ رابطے قائم کرنے پر اتفاق کیا، جس سے دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں معاونت ملے گی، ایس ای سی پی کی ٹیم نے پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے، مارکیٹ کی شفافیت کو بڑھانے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے کیے گئےحالیہ ریگولیٹری اصلاحات کا جائزہ پیش کیا۔

ڈاکٹر چوہدری نے ایس ای سی پی کی کوششوں کو سراہا اور فنانشل سیکٹر کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے بنگلہ دیش کے عزم کو دہرایا۔ یہ ملاقات پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو گہرا کرنے کے باہمی عہد کےساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.