BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

کوالالمپور میں پیر کے روز عالمی رہنما جمع ہوئے جہاں امریکا کی جانب سے ممکنہ نئے ٹیرف کے سائے میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے اجلاس سے روانہ ہو کر اپنے خطے کے دورے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے پہلے ایشیائی پڑاؤ کے دوران متعدد معاہدوں کی نگرانی کی، جن میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کا توسیعی معاہدہ اور چار علاقائی تجارتی معاہدے شامل تھے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کے مطابق ان معاہدوں میں کمبوڈیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور ویتنام پر عائد امریکی ٹیرف میں کوئی کمی شامل نہیں تھی، اگرچہ استثنا کے کچھ امکانات ضرور رکھے گئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ 100 فیصد کھڑا ہے اور ہم طویل المدتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔‘ اسی روز واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی جنگ میں ٹیرف روکنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

ادھر چین، برازیل، کینیڈا، یورپی کونسل اور آسیان ممالک کے رہنما اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے اور نئے تجارتی معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے سرگرم ہیں۔ چینی حکام تجارت میں کثیرالجہتی نظام کے فروغ پر زور دے رہے ہیں جبکہ دیگر رہنما امریکا کی عدم موجودگی میں علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی دوران چین کے حمایت یافتہ ریجنل کمپری ہینسو اکنامک پارٹنرشپ (آر سی ای پی) کے اجلاس کا بھی امکان ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے تجارتی بلاک کے طور پر عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد احاطہ کرتا ہے اور ماہرین کے مطابق امریکی ٹیرف کے خلاف ایک توازن پیدا کر سکتا ہے۔

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے چینی وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقات میں خام مال پر چین کی برآمدی پابندیوں پر تشویش ظاہر کی اور روس-یوکرین جنگ کے خاتمے میں بیجنگ کے کردار پر زور دیا۔

برازیلی صدر لولا دا سلوا نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سازگار تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.