BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
دنیا

ترکیہ کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 14 تارکین وطن ہلاک

ترکیہ کے مغربی صوبے موغلا کے ساحل کے قریب جمعہ کے روز تارکینِ وطن کو لے جانے والی ربڑ کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 14...
شائع October 24, 2025 اپ ڈیٹ October 24, 2025 07:29pm

ترکیہ کے مغربی صوبے موغلا کے ساحل کے قریب جمعہ کے روز تارکینِ وطن کو لے جانے والی ربڑ کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بات مقامی گورنر کے دفتر نے بتائی۔ حکام کے مطابق ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

موغلا گورنر کے دفتر کے بیان کے مطابق ایک افغان شخص، جو اس حادثے سے بچ گیا اور تیر کر ساحل تک پہنچا، نے رات تقریباً ایک بجے حکام کو اطلاع دی۔

افغان شہری نے ایمرجنسی سروسز کو بتایا کہ 18 افراد ربڑ کی کشتی پر سوار ہوئے تھے لیکن کچھ دیر بعد کشتی میں پانی بھرنے لگا اور وہ ڈوب گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے ایک دوسرے شخص کو بھی زندہ بچالیا جو تیر کر بودرم کے قریب چیلبی جزیرے تک پہنچ گیا تھا۔ اس کے علاوہ سمندر سے 14 لاشیں بھی نکالی گئیں۔

گورنر کے دفتر کے مطابق دیگر لاپتہ غیر قانونی تارکین وطن کی تلاش کے لیے چار کوسٹ گارڈ کشتیاں، ایک خصوصی غوطہ خور ٹیم اور ایک ہیلی کاپٹر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.