BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

تھائی فوج نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ میانمار میں سائبر جرائم کے بدنام مرکز “کے کے پارک” پر فوجی کارروائی کے بعد تقریباً 700 غیر ملکی افراد، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، ملک سے فرار ہو کر تھائی لینڈ میں داخل ہو گئے ہیں۔

فوج کے مطابق تھائی حکام نے 677 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن میں 618 مرد اور 59 خواتین شامل ہیں، جو تاک صوبے کی سرحد عبور کر کے داخل ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے کے کے پارک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور علاقے کی تلاشی کا عمل جاری ہے، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں افراد تھائی لینڈ کی جانب فرار ہو گئے۔

تھائی فوج کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے قانونی کارروائی اور اسکریننگ کا عمل جاری ہے، جبکہ حکام نے اضافی حراستی مراکز بھی قائم کر دیے ہیں تاکہ اگر موجودہ سہولتیں ناکافی ثابت ہوں تو وہاں مزید افراد کو رکھا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام اقدامات قانونی اور انسانی اصولوں کے مطابق ہیں، اور فوج مقامی سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر تھائی لینڈ اور میانمر کی سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

فوج کے مطابق یہ گروپ زیادہ تر بھارت اور چین کے شہریوں پر مشتمل ہے، جبکہ ویٹنام، پاکستان، انڈونیشیا اور دیگر چند ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

میانمار کا کے کے پارک ایک بدنام علاقہ ہے جو سائبر فراڈ میں ملوث ہونے کے باعث عالمی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سفارت کاروں کے لیے معروف ہے۔

تھائی لینڈ، میانمار، لاؤس اور کمبوڈیا کی سرحدی پٹی کورونا وبا کے بعد سے آن لائن دھوکہ دہی کے مراکز میں بدل چکی ہے، اور اقوام متحدہ کے مطابق، ان مراکز میں زبردستی کام پر لگائے گئے ہزاروں افراد سے اربوں ڈالر کمائے جا چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.