BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان، 100 انڈیکس میں تقریباً 2 ہزار پوائنٹس گرگئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ٹریڈنگ سیشن کے دوران دن بھر پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب رہا، ایک موقع پر 100 انڈیکس164,395.38 کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,962.86 پوائنٹس یا 1.18 کی کمی سے 164,590.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی بعد از مارکیٹ رپورٹ میں بتایا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجہ آئندہ رول اوور ویک سے قبل منافع سمیٹنے کا رجحان اور بینک الحبیب و بینک الفلاح کے مایوس کن مالی نتائج تھے،

رپورٹ کے مطابق نمایاں کمزور رہنے والے حصص میں بی اے ایچ ایل، ایچ ایم بی، لَک، حبکو اور اینگرو شامل تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس سے 1,019 پوائنٹس کم کیے۔

یاد رہے کہ بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 793.56 پوائنٹس یا 0.47 فیصد کی کمی سے 166,553.28 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جمعرات کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل دوسرے روز مندی دیکھی گئی کیونکہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مایوس کن آمدنی رپورٹس نے وال اسٹریٹ میں فروخت کے دباؤ کو مزید بڑھا دیا۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے روس اور چین پر پابندیوں نے جغرافیائی سیاسی خدشات کو پھر سے ہوا دی۔ اس دوران تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایم ایس سی آئی کے مطابق جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کا وسیع ترین انڈیکس 0.3 فیصد کمی کے ساتھ نیچے رہا جبکہ جاپان کا نکی 225 انڈیکس 1.5 فیصد گر گیا۔

ہانگ کانگ میں چینی حصص 0.4 فیصد گر گئے، اس خبر کے بعد کہ وائٹ ہاؤس چین کی جانب سے حالیہ نایاب معدنیات کی برآمدی پابندیوں کے جواب میں سافٹ ویئر پر مبنی متعدد مصنوعات کی برآمدات پر نئی قدغن لگانے پر غور کر رہا ہے۔

امریکی اسٹاکس میں مسلسل دوسرے روز مندی کے بعد جمعرات کی صبح ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز میں معمولی 0.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا، کیونکہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی کمزور آمدنی رپورٹس نے وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کو مایوس کیا۔

بدھ کو نیٹ فلکس کے شیئرز میں 10 فیصد سے زیادہ کمی آئی، کیونکہ اسٹریمنگ کمپنی کی آئندہ سہ ماہی کے لیے پیش گوئی سرمایہ کاروں کے لیے مایوس کن رہی۔

دوسری جانب ٹیسلا کے شیئرز میں آفٹر آورز ٹریڈنگ کے دوران 3.8 فیصد کمی دیکھی گئی، اگرچہ کمپنی نے ریکارڈ سطح کی تیسری سہ ماہی کی آمدنی ظاہر کی جو تخمینوں سے زیادہ تھی، لیکن منافع تجزیہ کاروں کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔

آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم کم ہو کر 1.568 ارب سے 1.504 ارب شیئرز رہ گیا جبکہ حصص کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 55.06 ارب روپے کے مقابلے میں گھٹ کر 49.52 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 16 کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار شیئرز کے ساتھ حجم کے لحاظ سے سرِفہرست رہی، جس کے بعد کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 13 کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے 9 کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 474 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 147 کے نرخ میں اضافہ، 291 میں کمی جب کہ 36 کمپنیوں کے نرخ بغیر تبدیلی کے بند ہوئے۔

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.