BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے...
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 281.06 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 281.07 پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر، منگل کوجاپانی ین مستحکم رہا کیونکہ جاپان کی پارلیمنٹ میں بعد ازاں ہونے والے ووٹ میں سخت گیر قدامت پسند سانائے تاکائچی کے ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب ہونے کے تقریباً یقینی امکانات ہیں۔

ایشیا کے ابتدائی تجارتی سیشن میں زیادہ تر کرنسیاں محدود دائرے میں رہیں، جبکہ امریکی ڈالر میں بھی کوئی نمایاں تبدیلی نہیں دیکھی گئی، کیونکہ امریکی حکومت کے جاری شٹ ڈاؤن کے باعث سرمایہ کار آئندہ ہفتے کے فیڈرل ریزرو اجلاس سے قبل معاشی اعداد و شمار سے بے خبر ہیں۔

گزشتہ سیشن میں معمولی گراوٹ کے بعد منگل کو جاپانی ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد مضبوط ہو کر 150.61 کی سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ دائیں بازو کی اپوزیشن پارٹی ایشین کی حمایت کے بعد سانائے تاکائچی کے ممکنہ وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے سے حکومتی اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے جو جاپان کے مرکزی بینک (بی او جے) کی شرحِ سود بڑھانے کی پالیسی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

دیگر کرنسیوں میں، برطانوی پاؤنڈ 1.3408 امریکی ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ یورو 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1651 ڈالر تک پہنچ گیا، جسے فرانس میں سیاسی غیر یقینی صورتحال میں کمی سے معمولی سہارا ملا۔

امریکی ڈالر انڈیکس میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی اور یہ 98.55 پر مستحکم رہا، جبکہ آسٹریلوی ڈالر 0.13 فیصد بڑھ کر 0.6521 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Comments

Comments are closed.