BR100 Increased By (0.66%)
BR30 Increased By (0.35%)
KSE100 Increased By (0.4%)
KSE30 Increased By (0.55%)
BAFL 59.72 Decreased By ▼ -0.27 (-0.45%)
BIPL 24.41 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.71 Decreased By ▼ -0.12 (-1.01%)
DFML 16.40 Increased By ▲ 0.08 (0.49%)
DGKC 204.28 Increased By ▲ 2.41 (1.19%)
FABL 94.20 Increased By ▲ 0.34 (0.36%)
FCCL 59.85 Increased By ▲ 0.56 (0.94%)
FFL 14.29 Increased By ▲ 0.14 (0.99%)
GGL 19.44 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.50 (-0.16%)
HUBC 210.49 Increased By ▲ 4.13 (2%)
HUMNL 8.24 Increased By ▲ 0.12 (1.48%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.76 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
MLCF 105.76 Increased By ▲ 2.51 (2.43%)
OGDC 312.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
PIOC 276.60 Increased By ▲ 6.93 (2.57%)
PPL 223.80 Increased By ▲ 1.18 (0.53%)
PRL 81.15 Decreased By ▼ -1.01 (-1.23%)
SNGP 91.35 Decreased By ▼ -0.06 (-0.07%)
SSGC 23.88 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.49 Increased By ▲ 0.17 (2.32%)
TPLP 12.85 Increased By ▲ 0.09 (0.71%)
TRG 52.90 Increased By ▲ 0.11 (0.21%)
UNITY 8.39 Decreased By ▼ -0.09 (-1.06%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) معظم علی سپرا نے ٹیکس اہداف اور ممکنہ نئے شعبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے ،تاکہ آمدن میں اضافہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس خصوصی یونٹ میں فیکٹورئیل ماہر، ٹیکس کنسلٹنٹ، قانونی ماہر اور ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی آر اے نے اپنے دائرہ اختیار کو 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے وزیر اعلیٰ کی اصولی منظوری کے بعد 130 انفورسمنٹ افسران کی بھرتی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اضلاع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز جنرل (اے ڈی سی جی) کو ریونیو اتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔ انہوں نے پنجاب میں آمدنی بڑھانے کے لیے 19 نئے شعبہ جات کو شامل کرنے کا جائزہ بھی لیا۔

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پی آر اے نے ممکنہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ایک ایپ متعارف کرائی ہے، جس پر وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان کو پریشان نہ کیا جائے اور ٹیکس وصولی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.