BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اصلاحات اور استحکام ساتھ ساتھ چلنے چاہئیں ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیرِ خزانہ محمد اور نگزیب جو ان دنوں واشنگٹن میں عالمی مالیاتی اداروں کے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں، نے امریکی...
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِ خزانہ محمد اور نگزیب جو ان دنوں واشنگٹن میں عالمی مالیاتی اداروں کے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں، نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ جاری شمولیت اور ملک کی ابھرتی ہوئی برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی ہے۔

وزیر خزانہ نے انٹرویو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان نے معاشی استحکام کی جانب نمایاں پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرنسی کے استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ کی ہم آہنگی جیسے اہم شعبوں میں بہتری آئی ہے۔

ان کے مطابق عالمی سطح کی تینوں بڑی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معیشت میں درجہ بندی میں بہتری اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ اصلاحاتی مہم ایک متوازن حکمتِ عملی پر مبنی ہے، جو معاشی استحکام کو ادارہ جاتی اصلاحات سے جوڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا معاشی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات ایک ساتھ آگے بڑھنے چاہئیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے میں بہتری، سرکاری اداروں کی تنظیمِ نو اور عوامی مالیات کی اصلاحات اس ایجنڈے کے اہم حصے ہیں۔

ملک کی ترقی کے اگلے مرحلے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اس تاریخی عروج و زوال کے چکر سے نکلنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے درآمدی انحصار سے برآمدی ترقی کی طرف منتقلی پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ٹیرف (محصولات) میں اصلاحات کے ایک جامع منصوبے کا ذکر کیا، جس کا مقصد صنعتی مسابقت میں اضافہ، خام مال اور درمیانی اشیا کی لاگت میں کمی اور برآمدی شعبے کی معاونت ہے۔

عالمی تجارت کے تناظر میں پاکستان کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہر ملک اپنی معاشی ضروریات کے مطابق پالیسی بناتا ہے، مگر پاکستان کا مقصد تحفظ پسندی نہیں بلکہ مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

ہم ہمیشہ کے لیے صنعتوں کو تحفظ نہیں دے سکتے ، ہماری ترجیح انہیں مسابقت کے قابل بنانا، ترقی دینا اور برآمدات بڑھانا ہے۔

انہوں نے امریکا کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور ورلڈ بینک گروپ کی جانب سے اصلاحاتی اقدامات میں تعاون کو بھی سراہا۔

وسیع تناظر میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی جاری اصلاحات اور آزاد اقتصادی پالیسی ملک کو ترقی کے مشرقی ایشیائی ماڈل کے قریب لے جا سکتی ہیں۔ یک ایسا دور جو سنگاپور سمیت مشرقی ایشیائی معیشتوں کی برآمدی ترقی سے مشابہ ہو گا۔

انٹرویو کے اختتام پر محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اصلاحات کے تسلسل، معاشی لچک کے استحکام اور پائیدار برآمدات پر مبنی ترقی کے راستے پر قائم رہے گی۔

Comments

Comments are closed.