BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

روس کے ایک بڑے فضائی حملے نے جمعہ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بلند رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور توانائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق، حملے کے بعد شہر کے کئی حصوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

کیف کے میئر ویٹالی کلِتشکو نے بتایا کہ حملے میں نو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے پانچ کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دریاۓ دنیپرو کے مشرقی کنارے پر واقع اضلاع میں بجلی کی بندش اور پانی کی فراہمی میں خلل پیدا ہوا ہے۔

آن لائن شیئر کی گئی تصاویر میں رہائشی فلیٹوں میں لگی آگ اور فائر فائٹرز کو امدادی کارروائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق گرائے گئے ڈرونز کے ملبے کے ٹکڑے شہر کے مختلف حصوں پر گرے۔

یوکرین کی وزیر توانائی سویتلانا گرِنچک نے تصدیق کی کہ روسی افواج نے توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں اور جیسے ہی حالات محفوظ ہوئے، بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

فوجی حکام کے مطابق، روس نے کیف پر آدھی رات کے بعد بیک وقت ڈرونز اور میزائل حملے کیے۔ فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاشینکو نے بتایا کہ پیکرشکی ضلع میں ایک بلند عمارت کی چھٹی اور ساتویں منزل پر آگ لگی، جسے بعد ازاں قابو میں لے لیا گیا۔

ادھر مقامی گورنر کے مطابق جنوب مشرقی شہر زاپوریژیا میں بھی ڈرون حملوں کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے اور ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

Comments

Comments are closed.