BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کو کے الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، جسے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے نیٹ ورک میں پیش آنے والے بڑے سسٹم بریک ڈاؤن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

یہ کارروائی 23 جنوری 2023 کو صبح 7 بج کر 34 منٹ پر ہونے والے ملکی سطح کے بلیک آؤٹ کے بعد عمل میں لائی گئی، جب ملک بھر میں بجلی کا نظام کئی گھنٹوں تک معطل رہا۔ نظام تقریباً 20 گھنٹے بعد، 24 جنوری کو مکمل طور پر بحال ہوا۔

نیپرا نے اس غیر معمولی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی، جس نے پاور پلانٹس، گرڈ اسٹیشنز، سائٹس اور دفاتر کا دورہ کیا، متعلقہ اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے اور شواہد جمع کیے تاکہ واقعے کی وجوہات کا منصفانہ تعین کیا جا سکے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ واقعے سے قبل کے الیکٹرک کا نظام این ٹی ڈی سی سے منسلک تھا۔ کے الیکٹرک کا زیادہ تر نیٹ ورک نارتھ کراچی انڈسٹریل سب اسٹیشن سے جبکہ ایک حصہ جھمپیر-II گرڈ اسٹیشن (220 کلو وولٹ) سے منسلک تھا۔ اس وقت کے الیکٹرک کی کل کھپت 1,246 میگاواٹ تھی، جس میں سے 708 میگاواٹ این ٹی ڈی سی سے درآمد کیا جا رہا تھا، جبکہ 538 میگاواٹ کے ای کی اپنی پیداوار تھی۔

جب نارتھ کراچی انڈسٹریل سے علیحدگی ہوئی تو کے الیکٹرک کو 521 میگاواٹ کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ نظام میں کراس ٹرپ اسکیم اور بعد ازاں انڈر فریکوئنسی اسکیم فعال ہوئیں جن کے ذریعے 624 میگاواٹ لوڈ شیڈ کیا گیا، جو مطلوبہ کمی سے زیادہ تھا۔ اس کے باوجود، بی کیو پی ایس-III کا یونٹ 10 (249 میگاواٹ) ایک تکنیکی خرابی کے باعث ٹرپ کر گیا، جس کے بعد یونٹ 20 (239 میگاواٹ) اور ایس این پی سی پلانٹ (40 میگاواٹ) بھی اوورلوڈنگ کے باعث بند ہو گئے۔

انکوائری کمیٹی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ بحالی کا عمل صبح 8:32 پر شروع کیا گیا، تاہم بی کیو پی ایس-II اور دیگر بلیک اسٹارٹ پلانٹس بار بار ٹرپ ہوتے رہے، جس سے بحالی میں تاخیر ہوئی۔

نیپرا نے قرار دیا کہ کے الیکٹرک کا ردعمل غیر تسلی بخش تھا اور اس نے اپنے فرائض نیپرا ایکٹ کی شق 14B(4) اور گرڈ کوڈ کی مختلف دفعات کے مطابق انجام نہیں دیے۔ چنانچہ اتھارٹی نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ یہ رقم 15 دن کے اندر نیپرا کے نامزد بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے، بصورت دیگر جرمانہ بحیثیت واجباتِ اراضی وصول کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے نیپرا کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں ہونے والے بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک کو جرمانہ کرنا حیران کن ہے۔ ترجمان کے مطابق کمپنی فیصلہ تفصیل سے جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.