انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ نے بدھ کو اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری اپنے نوٹس میں بتائی۔
انوٹس کے مطابق کمال اے چنائے کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ سمیر ایم چنائے کو تین سال کی مدت کے لیے ایک بار پھر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ 2007 میں پاکستان میں ایک عوامی نان فہرست شدہ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی۔
یہ کمپنی انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کی ذیلی ادارہ ہے۔ آئی ایس ایل کولڈ رولڈ، جستی (گیلوانائزڈ) اور رنگ شدہ اسٹیل کوائلز اور شیٹس کی تیاری میں مصروف ہے۔


Comments
Comments are closed.