دنیا
امید ہے شمالی کوریا اور چین کے تعلقات جزیرہ نما میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا سبب بنیں گے، جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کے وزیرِ خارجہ نے منگل کے روز امید ظاہر کی کہ شمالی کوریا اور چین کے درمیان تعلقات اس انداز میں آگے بڑھیں گے جو جزیرہ نما کوریا میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے اور امن کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں۔
جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیرِ خارجہ چو ہیون نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ای کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ وہ جزیرہ نما کوریا سے متعلق معاملات پر چین کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے۔


Comments
Comments are closed.