ایک اہم پیشرفت کے طور پر سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام ویزہ ہولڈرز، جن میں ذاتی، خاندانی، سیاحتی، ٹرانزٹ، ورک اور دیگر اقسام کے ویزے رکھنے والے افراد شامل ہیں، مملکت میں قیام کے دوران عمرہ ادا کرنے کے اہل ہوں گے۔
یہ اقدام عمرہ کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور خدمات تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے کی سعودی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔
یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے ان کے مذہبی فرائض کی ادائیگی کو سہل اور پُرامن بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حال ہی میں نسک عمرہ پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو عمرہ پیکجز کا انتخاب کرنے، اجازت نامے حاصل کرنے اور خدمات کی بکنگ الیکٹرانک طریقے سے کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔


Comments
Comments are closed.