BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس میں اہم تقرر و تبادلے

پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس میں تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ محمد طیّب، گریڈ 20 کے افسر،...
شائع اپ ڈیٹ

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس (پی اے اے ایس) میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تعیناتیوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

گریڈ 20 کے افسر محمد طیّب جو آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر ایم) کے طور پر تعینات تھے اور اس وقت 120 دن کی بیرون ملک رخصت پر ہیں، کو تبدیل کر کے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اتھارٹی اسلام آباد میں نئی پوسٹنگ کے منتظر افسر کے طور پر تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی گریڈ کے افسر محمد کامران خان، جو کراچی میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریونیو سب آفس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل (آڈٹ) سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے افسر محمد زاہد زمان کو ڈائریکٹر جنرل (آڈٹ) وفاقی حکومت مقرر کیا گیا ہے۔

اسرار الحق جو اس وقت ڈائریکٹر جنرل (آڈٹ) ورکس (وفاقی حکومت) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں کا تبادلہ کر کے انہیں آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر ایم) تعینات کردیا گیا ہے۔

محمد رضا شاہ جو اس وقت ڈی جی (آڈٹ) ڈیفنس سروسز (نارتھ) راولپنڈی تعینات ہیں کا تبادلہ کرکے انہیں آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل (پالیسی) تعینات کیا گیا ہے۔ محمد سلیم خان، جو آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر میں ڈی جی (پالیسی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل (آڈٹ) ورکس وفاقی حکومت تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ غلام سرور، جو اس وقت ڈی جی آڈٹ وفاقی حکومت تھے، کو تبدیل کر کے ڈی جی آڈٹ ڈیفنس سروسز (نارتھ) مقرر کیا گیا ہے۔

محمد رضا شاہ، جو ڈی جی (آڈٹ) ڈیفنس سروسز (نارتھ) راولپنڈی کے عہدے پر تعینات ہیں کو آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل (پالیسی) مقرر کیا گیا ہے۔ محمد سلیم خان، جو ڈی جی (پالیسی) اے جی پی آفس میں خدمات انجام دے رہےہیں کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل (آڈٹ) ورکس وفاقی حکومت تعینات کیا گیا ہے جبکہ غلام سرورکو ڈی جی (آڈٹ) ڈیفنس سروسز (نارتھ) بنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مجاہد علی شیخ، ڈی جی (آڈٹ) سندھ، جو اس وقت 60 دن کی ایل ایف پی پر ہیں، کو ہیڈکوارٹر کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.