BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی او ایم سی ایل) نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پلانٹ میں آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی او ایم سی ایل نے یکم اکتوبر 2025 سے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (کے ای پی زیڈ اے) میں اپنی نئی سہولت پر باقاعدہ آپریشنز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی نے یہ پیشرفت بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس میں ظاہر کی۔

نوٹس کے مطابق کمپنی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، محمد سعید محمد حسین لمیٹڈ (ایم ایس ایم ایچ ایل) کے پلانٹ میں قائم اس نئی سہولت میں آپریشنز کا آغاز کررہی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ جدید سہولت خاص طور پر بھیڑ، بکری اور گائے کے آنتوں و اعضا کی پروسیسنگ کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کے ساتھ قدر میں اضافے اور مشرقِ وسطیٰ، یورپ، چین، وسطی اور مشرقی ایشیائی ممالک سمیت عالمی منڈیوں کو دوبارہ برآمد پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ نئی پیداواری سہولت خوردنی آنتوں و اعضا کی پروسیسنگ اور برآمد کی ذمہ دار ہوگی، جن میں منجمد آنتیں و اعضا اور خشک شدہ پالتو جانوروں کی چبانے والی مصنوعات شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ اسٹریٹجک اقدام اس کے طویل مدتی وژن کو مزید تقویت دیتا ہے، جس کے تحت وہ ایک مکمل طور پر مربوط حلال گوشت اور اس کی بائی پروڈکٹس تیار کرنے والی کمپنی بننے، برآمدی بنیاد کو روایتی گوشت کے حصوں اور منڈیوں سے آگے بڑھانے اور پاکستان کو اعلیٰ معیار کے حلال سرٹیفائیڈ پروٹین مصنوعات کا ایک قابل اعتماد مرکز بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹی او ایم سی ایل نے کہا کہ کمپنی کی انتظامیہ ویلیو چین کے مختلف مراحل میں اپنی صلاحیتوں کو وسعت دینے اور پاکستان کی گوشت برآمدی صنعت کے لیے نئی جہتیں متعارف کرانے کے عزم پر قائم ہے۔

گزشتہ ماہ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے گولڈ کرسٹ ٹریڈنگ ایف زیڈ ای کے ساتھ 81 لاکھ ڈالر مالیت کا نیا برآمدی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو صنعتی اور گھریلو استعمال کے لیے بون لیس منجمد گوشت برآمد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کمپنی کو 2010 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ دی آرگینک میٹ نہ صرف حلال گوشت اور متعلقہ مصنوعات کی پروسیسنگ اور فروخت کرتی ہے بلکہ سرخ گوشت اور اس کی بائی پروڈکٹس کی نمایاں برآمد کنندگان میں بھی شمار ہوتی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کمپنی کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔

Comments

Comments are closed.