BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے فلسطین کے لیے مجوزہ امن فورس میں اہلکار بھیجنے سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس حساس معاملے پر پاکستان کا مؤقف بدستور واضح اور غیر مبہم ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ قومی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا، اور اگر کوئی انتظام تشکیل پاتا ہے تو اسے اقوامِ متحدہ کے باضابطہ دائرہ کار میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈونیشیا پہلے ہی 25,000 اہلکاروں کی پیشکش کر چکا ہے۔

”واشنگٹن کی جاری کردہ دستاویز وہ نہیں جو طے پائی تھی“

وزیرِ خارجہ نے انکشاف کیا کہ امریکہ کی جانب سے پہلے 20 نکاتی امن منصوبہ شیئر کیا گیا تھا، جس پر پاکستان نے چند تجاویز دی تھیں، اور بعد ازاں ایک متفقہ مسودہ پر اتفاق ہوا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ”واشنگٹن نے جو دستاویز جاری کی، وہ وہی نہیں تھی جس پر بات چیت مکمل ہوئی تھی۔“

اسحاق ڈار کے مطابق بات چیت میں ایک ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کی تجویز پر بھی گفتگو ہوئی، جو فلسطین میں بین الاقوامی نگرانی کے تحت کام کرے گی۔

سیز فائر، انسانی امداد اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی پر مثبت پیش رفت

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں جنگ بندی، مستقل انسانی امداد اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی جیسے نکات پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے مجوزہ امن منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور پاکستان نے اجتماعی سفارت کاری کے ذریعے فعال کردار ادا کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یواین جی اے) سے خطاب میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے معاملات پر بھرپور موقف اپنایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے او آئی سی کی چھ رکنی کمیٹی، اقوام متحدہ کے اجلاسوں اور عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتوں کے ذریعے فلسطین کے مسئلے پر متحرک سفارت کاری کی ہے۔

اسحاق ڈار نے یاد دلایا کہ پاکستان نے دیگر سات ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کی تھی۔ ان کے مطابق واشنگٹن نے امن منصوبے کے اس متفقہ مسودے کو جاری نہیں کیا جو اصل مذاکرات کے بعد طے پایا تھا۔

وزیراعظم کی سفارتی سرگرمیاں

وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف حکام اور آسٹریا، کویت، بنگلہ دیش، سری لنکا، کینیڈا، ہنگری، بحرین اور جی سی سی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

Comments

Comments are closed.