BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

فن لینڈ کی ٹیکنالوجی کمپنی میٹسو نے پاکستان کے معدنی شعبے بالخصوص تانبے کی کان کنی میں بڑی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس کے ساتھ ریکوڈک منصوبے میں حصہ لینے کے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔

ایک پریس بیان کے مطابق یہ پیش رفت وزیرمملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے میٹسو فن لینڈ کمپنی کی صدر پیا کارہو کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

بات چیت کا مرکزی محور پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تھے، خاص طور پر تانبے کی کان کنی پر زور دیا گیا۔ میٹسو جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور آلات فراہم کرے گا اور مقامی انسانی وسائل کو تربیت دے گا۔

صدر پیا کارہو نے کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ وہ ریکوڈِک منصوبے میں کان کنی کی ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کرکے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دریں اثنا وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ریکو ڈِک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ایم ایل ون اور ایم ایل تھری ریلوے لائنوں کی بہتری پر جاری پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی جس کا ہدف دسمبر 2028 تک فعال ہونا ہے۔

ریکوڈک کان کے 50 فیصد حصص کینیڈین کمپنی بیریک گولڈ کے پاس ہیں جبکہ پاکستان اور بلوچستان کی حکومتیں باقی 50 فیصد کی مالک ہیں۔

ریکوڈک کان کو دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کے ذخائر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور اس کی ترقی سے پاکستان کی متاثرہ معیشت پر نمایاں اثر پڑنے کی توقع ہے۔

یہ منصوبہ جو طویل تنازع کے باعث تاخیر کا شکار رہا اور 2022 میں ختم ہوا، متوقع طور پر 2028 کے اختتام تک پیداوار شروع کرے گا۔

دریں اثنا وزیر مملکت نے ملکی معاشی سرگرمیوں میں میٹسو کی آئندہ شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

فریقین نے سرمایہ کاری اور مزید تعاون کے امکانات کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت ریلوے کے تکنیکی ماہرین کے ساتھ ایک فالو اَپ اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

چند روز قبل بزنس ریکارڈر نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق ریلوے معاہدوں کی جامع نفاذ اور عمل درآمد کی منصوبہ بندی کے ساتھ مارچ 30، 2026 تک ری فنانسنگ اور انتظامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

Comments

Comments are closed.