سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین ترین سطح پر جاپہنچی تاہم چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 3855 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3178 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2725 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 900 روپے کے ہوشربا اضافے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے روپے پر جاپہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 16 روپے کی کمی سے 4776 روپے ہوگئی تھی۔


Comments
Comments are closed.