BR100 Increased By (0.63%)
BR30 Increased By (0.84%)
KSE100 Increased By (0.39%)
KSE30 Increased By (0.42%)
BAFL 58.60 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
BIPL 25.44 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 34.31 Increased By ▲ 0.32 (0.94%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.11 Increased By ▲ 2.14 (1.11%)
FABL 89.98 Increased By ▲ 0.19 (0.21%)
FCCL 53.39 Increased By ▲ 0.56 (1.06%)
FFL 18.02 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
GGL 19.62 Increased By ▲ 0.65 (3.43%)
HBL 287.50 Increased By ▲ 2.00 (0.7%)
HUBC 215.20 Increased By ▲ 0.82 (0.38%)
HUMNL 10.90 Increased By ▲ 0.02 (0.18%)
KEL 8.14 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
LOTCHEM 27.57 Decreased By ▼ -0.32 (-1.15%)
MLCF 87.15 Increased By ▲ 0.64 (0.74%)
OGDC 322.98 Increased By ▲ 3.02 (0.94%)
PAEL 39.80 Increased By ▲ 0.38 (0.96%)
PIBTL 17.37 Increased By ▲ 0.70 (4.2%)
PIOC 269.00 Increased By ▲ 2.94 (1.11%)
PPL 229.10 Increased By ▲ 0.92 (0.4%)
PRL 34.75 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
SNGP 99.22 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
SSGC 26.96 Increased By ▲ 0.36 (1.35%)
TELE 8.58 Increased By ▲ 0.30 (3.62%)
TPLP 8.60 Increased By ▲ 0.38 (4.62%)
TRG 69.75 Increased By ▲ 0.04 (0.06%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)

عالمی آئی ٹی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ڈیوسنک پرائیویٹ لمیٹڈ نے پیکیجز گروپ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے کا مقصد پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں ڈیجیٹل تبدیلی لانا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت آئی جی آئی انشورنس کے لیے جدید موبائل ایپلی کیشنز تیار کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

شراکت داری کا آغاز آئی جی آئی انشورنس کے لیے ایک جامع فلٹر/ری ایکٹ نیٹو (Flutter/React Native) ایپلی کیشن کی تیاری سے ہوگا۔ اس میں موبائل ایپلی کیشن کی تیاری اور کراس پلیٹ فارم سلوشنز میں ڈیوسنک کی مہارت کا استعمال کیا جائے گا۔

ڈیوسنک کے سی ای او عثمان آصف نے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان میں تکنیکی جدت کو فروغ دینے کیلئے پرعزم دو صنعتی رہنماؤں کے درمیان ایک اسٹریٹجک ہم آہنگی کی نمائندگی کرتی ہے۔

پیکجز گروپ اور آئی جی آئی انشورنس کے ساتھ کام کرنے سے ہمیں پاکستان کی انشورنس انڈسٹری کی ڈیجیٹلائزیشن میں بامعنی کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا جبکہ ہم کاروباری سطح کے موبائل سلوشنز تیار کرنے کی اپنی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کریں گے۔

ڈیو سنک کے ہیڈ آف گلوبل مارکیٹنگ، موئز وارنڈ نے کہا کہ ڈیو سنک اب اے پی اے سی اور مشرقِ وسطیٰ کے بڑے کلائنٹس کو انٹرپرائز آئی ٹی حل فراہم کررہا ہے۔ ہماری ایمانداری اور آئی ٹی حل فراہم کرنے میں گہری مہارت ہمارے کاروبار کو آگے بڑھارہی ہے۔

Comments

Comments are closed.