BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

چینی شہر شینزین نے چار لاکھ افراد کے انخلا کی تیاری شروع کر دی، جبکہ شمالی فلپائن کے رہائشی پیر کے روز تیز ہواؤں سے بچنے کے لیے پناہ گاہوں کی طرف روانہ ہوگئے ،کیوں کہ طاقت ور سمندی طوفان سپر ٹائیفون رگاسا تیزی سے جنوبی چین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

فلپائن کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان سہ پہر 3 بجے فلپائن کے کم آبادی والے بابوئین جزائر کے جزیرے کالایان سے ٹکرایا۔

دوپہر 2 بجے تک طوفان کے مرکز میں زیادہ سے زیادہ مسلسل ہوائیں 215 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں، جب کہ جھکڑوں کی رفتار 295 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

اپاری قصبے کے رہائشی تیرسو ٹوگاگاؤ نے بتایا میں تیز ہوا کی آواز سے جاگ گیا۔ یہ کھڑکیوں سے ٹکرا رہی تھی اور یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی مشین چل رہی ہو۔

کگایان صوبے کے ڈیزاسٹر چیف روئیلی ریپ سنگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی ٹیم بدترین صورتحال کے لیے تیار ہے۔

پورے ملک میں 10 ہزار سے زائد فلپائنیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ پیر کے روز منیلا ریجن اور دیگر 29 صوبوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند رہے۔

چین کے شہر شینزین میں کہیں زیادہ بڑا انخلا متوقع ہے جہاں حکام نے اتوار کی رات اعلان کیا کہ وہ ساحلی اور نشیبی علاقوں سے لاکھوں افراد کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گوانگ ڈونگ صوبے کے کئی دیگر شہروں میں بھی کلاسز اور کام معطل کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی ٹرانسپورٹ معطل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ہانگ کانگ میں قائم کیتھے پیسفک ایئر لائنز نے کہا کہ وہ 500 سے زائد پروازیں منسوخ کرنے کی توقع رکھتی ہے کیونکہ رگاسا مالیاتی مرکز کو متاثر کرنے کے قریب ہے۔

ایئرلائن کی ترجمان نے کہا کہ منگل کی شام 6 بجے سے ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آمدورفت معطل رہے گی اور پروازیں جمعرات کو دن کے اوقات میں دوبارہ شروع ہوں گی۔

’انتہائی طوفانی بارش‘

تائیوان کے ریاستی محکمہ موسمیات نے ملک کے مشرقی حصے میں انتہائی طوفانی بارش کا امکان ظاہر کیا۔

محکمے کے مطابق اس کا طوفانی دائرہ بہت وسیع ہے، تقریباً 320 کلومیٹر۔ اگرچہ طوفان کا مرکز ابھی کچھ فاصلے پر ہے لیکن اس کا وسیع اور طاقتور ہوا کا نظام اور بیرونی دباؤ پہلے ہی تائیوان کے بعض حصوں کو متاثر کر رہا ہے۔

مقامی فائر بریگیڈ کے افسر جیمز وو نے اے ایف پی کو بتایا کہ پنگ تنگ کے پہاڑی علاقوں میں انخلا جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں زیادہ تشویش اس بات کی ہے کہ نقصان وہی نہ ہو جو دو سال قبل طوفان کوینو کے دوران ہوا تھا، جب بجلی کے کھمبے گر گئے تھے اور لوہے کی چادریں ہوا میں اڑتی پھرتی تھیں۔

فلپائن کے حکومتی ماہر موسمیات جان گرینڈر الماریو نے اتوار کو کہا تھا کہ شمالی لوزون جزیرے کے علاقوں میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

رگاسا سے سیلاب کے خطرے کی یہ خبر ایک ایسے دن سامنے آئی جب ہزاروں فلپائنی عوام سڑکوں پر نکل کر ایک بڑھتے ہوئے کرپشن اسکینڈل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، جس میں نکاسیٔ آب کے منصوبے ناقص تعمیر کیے گئے یا مکمل ہی نہیں ہوئے۔

Comments

Comments are closed.