عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے بڑے اضافے سے 3685 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2800 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2401 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 114 روپے کے اضافے سے 4532 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.