BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کے بعد ملک کے وقار کا تحفظ ہوا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور ٹیم مینیجر سے باضابطہ معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ یہ واقعہ ”پیش نہیں آنا چاہیے تھا“۔

پی سی بی نے 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے آئی سی سی سے باضابطہ درخواست بھی دے دی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ”کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں، کھیل کو ان سب معاملات سے بالا ہونا چاہیے۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے مشاورت کی، جبکہ وزیراعظم اور اعلیٰ حکام نے بھی بورڈ کے مؤقف کی حمایت کی۔

نجم سیٹھی نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں سیاست کو دخل نہیں دینا چاہیے۔“ رمیز راجہ نے اس پیش رفت کو ”پاکستان کی جیت“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”جذبات کو جو ٹھیس پہنچی، اب ٹیم کو اس کا جواب اپنی کارکردگی سے دینا ہوگا۔ کرکٹ کو کرکٹ ہی رہنا چاہیے، نہ کہ سیاسی ایجنڈے کا میدان۔“

۔

رمیز راجہ نے ریفری اینڈی پائی کرافٹ پر بھارت کے لیے ”متعین ریفری“ ہونے کا الزام بھی عائد کیا، یہ بتاتے ہوئے کہ وہ بھارت کے تقریباً 90 میچز میں آفیشیئٹ ( کسی کھیل یا تقریب میں سرکاری طور پر ذمہ داری سنبھالنا یا انتظامی کردار ادا کرنا“، جیسے ریفری یا امپائر کا کام ) کر چکے ہیں۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پاکستان نے الزام عائد کیا کہ پائیکرافٹ نے بھارت کے خلاف ٹاس کے موقع پر کھلاڑی آغا سلمان کو روایتی مصافحہ کرنے سے روک دیا، جس پر قومی ٹیم نے احتجاج کیا اور ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

بعد ازاں پائی کرافٹ نے اس واقعے کو ”غلط فہمی“ قرار دیتے ہوئے وضاحت پیش کی۔

۔

کرکٹ بورڈ نے پائی کرافٹ کی معذرت کا لمحہ قید کرتی ہوئی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

Comments

Comments are closed.