عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی کمی سے 3668 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 91 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 109 روپے کی کمی سے 4387 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.