BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

ہائی کمشنر ملائیشیا کا پاکستانی برآمدکنندگان کو سہولتیں دینے کا اعلان

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرم شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے...
شائع اپ ڈیٹ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرم شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان اور اُن کی ٹیم کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کی میزبانی کی ہے،جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران،معروف تاجر رہنما اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جہاں پاکستان ملائیشیا فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے،آئی ٹی، زراعت، خوردنی تیل، ٹیکسٹائل اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق ملائیشیا کے ہائی کمشنر نے پاکستانی برآمدکنندگان کو سہولیات فراہم کرنے، مارکیٹ تک رسائی بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلامی فنانس، پام آئل، فوڈ پروسیسنگ، سیاحت اور ٹیکنالوجی میں ملائیشیا کی مہارت پاکستان کے لیے بڑے مواقع فراہم کرتی ہے، جبکہ پاکستانی بزنس کمیونٹی ملائیشیا کو آسیان مارکیٹس تک رسائی کے گیٹ وے کے طور پر استعمال کر سکتی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو ملائیشیا تک بڑھانا ناگزیر ہے ،تاکہ خطے میں تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ تجارتی خسارہ 445 ملین ڈالر ہے، کیونکہ پاکستان کی برآمدات 515 ملین ڈالر جبکہ درآمدات 960 ملین ڈالر ہیں۔

پاکستان ملائیشیا بزنس کونسل کے چیئرمین بشیر جان محمد نے اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور یہ اجلاس حلال ٹریڈ، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں نئے مواقع کی تلاش کی جانب اہم قدم ہے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے زور دیا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ، بزنس ویزا کی آسانی اور ایگری ٹیک، فِن ٹیک و آئی ٹی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مشترکہ اقدامات ناگزیر ہوگئے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.