BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز برطانیہ کے اپنے بے مثال دوسرے سرکاری دورے کا باضابطہ آغاز کر رہے ہیں۔ ونڈسر کیسل میں شاہ چارلس اور شاہی خاندان کی جانب سے تاریخی پروٹوکول اور فوجی اعزازات کے ساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا، جسے برطانیہ نے حالیہ یادداشت میں سب سے بڑا فوجی استقبالیہ قرار دیا ہے۔

شاہی محل کے ذرائع کے مطابق، ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے اعزاز میں توپوں کی سلامی، فوجی فلائی پاسٹ اور شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ ملکہ الزبتھ ثانی کی آخری آرام گاہ سینٹ جارج چیپل میں پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔

ٹرمپ، جو برطانوی شاہی خاندان کے کھلے مداح سمجھے جاتے ہیں، نے دورے سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہ چارلس کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: “آئی لو کنگ چارلس.”

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹرمر اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق، اس دوران تجارتی معاہدوں میں بہتری، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، ٹیرف پر بات چیت اور یوکرین کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون زیرِ غور ہوگا۔

بدھ کو زیادہ تر وقت شاہی تقاریب میں صرف ہوگا، تاہم جمعرات کو وزیرِاعظم کی دیہی رہائش گاہ چیقرز میں جغرافیائی سیاست اور عالمی سلامتی پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دورہ شاہ چارلس کے لیے بھی اہم موقع ہے۔ مؤرخ انتھونی سیلڈن کے مطابق اگر سب کچھ اچھے انداز میں ہوا تو یہ ان کی حکمرانی کا سب سے اہم واقعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب، مظاہروں کے خدشے کے باعث لندن اور ونڈسر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.