عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 3643 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 13 روپے کی کمی سے 4443 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.