BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جمعہ کے روز ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ اطلاع پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ آپریشن ایک منظم دہشت گرد گروہ ’فتنہ الہندوستان‘ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک کیے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ”پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک بھر میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔“

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل خیبر پختونخوا کے تین مختلف اضلاع، مہمند، بنوں اور شمالی وزیرستان، میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں بھارت کے حمایت یافتہ 19 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی رات کیے گئے ان آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کیے گئے آپریشن میں 14 بھارتی ایجنٹ خوارج مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.