فرانس کی پارلیمنٹ نے پیر کو وزیرِاعظم فرانسوا بائرو کی حکومت کو صرف نو ماہ کے دورِ حکومت کے بعد ہٹا دیا، جس سے صدر ایمانوئل میکرون جانشین تلاش کرنے کے چیلنج اور ملک ایک نئے سیاسی بحران سے دوچار ہوگیا ہے۔
بائرو، جو نو ماہ سے منصب پر تھے، نے اپنے اتحادیوں کو بھی حیران کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ طلب کیا تاکہ اپنے کفایت شعاری بجٹ پر طویل تعطل کو ختم کیا جا سکے، جس کے تحت فرانس کے قرضے کم کرنے کے لیے تقریباً 44 بلین یورو (52 بلین ڈالر) کی لاگت میں بچت کی جائے گی۔
بائرو، جدید فرانس کی تاریخ کے پہلے وزیرِاعظم ہیں جو عدم اعتماد کے بجائے اعتماد کے ووٹ ہارنے کے نتیجے میں ہٹائے گئے۔ ان کے ایک قریبی ذریعے کے مطابق وہ منگل کی صبح اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
نیشنل اسمبلی میں ہونے والے ووٹ میں 364 نمائندوں نے حکومت پر عدم اعتماد ظاہر کیا جبکہ صرف 194 نے حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیا۔ اسپیکر یائل براؤن پیویٹ نے کہا ہے کہ ”آئین کے آرٹیکل 50 کے مطابق وزیرِاعظم کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کرنا ہوگا۔“
بائرو میکرون کے دورِ صدارت کے دوران چھٹے وزیرِاعظم ہیں (2017 کے بعد)، لیکن 2022 کے بعد پانچویں۔ بائرو کی برطرفی صدر فرانس کو ایک ایسے وقت نئی اندورنی مشکل میں ڈال گئے جبکہ وہ یوکرین جنگ پر سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔
لیکن اپنے اعلیٰ خطرے والے اعتماد کے ووٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بائرو نے نیشنل اسمبلی سے کہا کہ ”سب سے بڑا خطرہ یہ ہوتا کہ ووٹ نہ لیا جائے، سب کچھ ویسا ہی رہنے دیا جائے اور معمول کے کاروبار چلتے رہیں۔“
اپنے ملک کے قرضے کو فرانس کے لیے ”زندگی کے لیے خطرناک“ قرار دیتے ہوئے بائرو نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایسا منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ ملک ”چند سال میں اس لامحدود قرض کے سیلاب سے نکل سکے جو اسے ڈبو رہا ہے۔“
بائرو نے رکن اسمبلی کو آخری کوشش میں بتایا کہ ”آپ کے پاس حکومت کو برطرف کرنے کی طاقت ہے، لیکن حقیقت کو مٹانے کی نہیں۔“ یہ ان کی حکومت بچانے کی آخری کوشش تھی جو پہلے سے ناکام تھی۔
ناپسندیدہ صدر
اب میکرون کو اپنی صدارت کے سب سے اہم فیصلوں میں سے ایک کا سامنا ہے، ساتواں وزیرِاعظم مقرر کرنا تاکہ کسی سمجھوتے تک پہنچا جا سکے، یا فوری انتخابات کروانا تاکہ زیادہ سازگار پارلیمنٹ حاصل کی جا سکے۔
یہ کوئی گارنٹی نہیں کہ انتخابات میکرون کے مرکز دائیں بازو کے بلاک کی پارلیمنٹ میں قسمت بہتر کریں گے۔
اور اگرچہ سوشلسٹ پارٹی (پی ایس) نے نئی حکومت چلانے کی آمادگی ظاہر کی ہے، یہ واضح نہیں کہ ایسی حکومت فعال رہ سکے گی یا نہیں۔
وزراء کابینہ میں شامل دائیں بازو کے بھاری بھرکم اراکین، جیسے وزیرِ انصاف جیرالڈ دارمینن، میکرون پر اعتماد کرتے ہیں لیکن بائیں بازو کے ووٹ سے انہیں برطرف کیا جا سکتا ہے۔
لی فیگارو اخبار کے لیے اڈوکسہ بیک بون کے پول کے مطابق 64 فیصد فرانسیسی چاہتے ہیں کہ میکرون استعفیٰ دیں بجائے اس کے کہ وہ نیا وزیرِاعظم مقرر کریں، جسے انہوں نے مسترد کر رکھا ہے۔
انہیں 2027 میں تیسرے دور کے لیے انتخاب لڑنے سے منع کیا گیا ہے۔
اوئیسٹ فرانس اخبار کے لیے Ifop کے ایک رائے شماری کے مطابق، تقریباً 77 فیصد لوگ ان کے کام سے مطمئن نہیں ہیں۔
لی پین کی حکمرانی
سیاسی ہلچل کے ساتھ ساتھ، فرانس سماجی کشیدگی کا بھی سامنا کر رہا ہے۔
بائیں بازو کا ایک گروپ ”سب کچھ بلاک کرو“ نے بدھ کے روز ایک احتجاج کی کال دی ہے اور مزدور یونینوں نے 18 ستمبر کو ہڑتال کرنے کی تجویز دی ہے۔
2027 کے صدارتی انتخابات بھی ابھی واضح نہیں ہیں، ماہرین پیش گوئی کر رہے ہیں کہ فرانس کے انتہائی دائیں بازو کے گروپوں کو جیتنے کا بہترین موقع ملے گا۔
نیشنل رالی (آر این) کی تین بار صدارتی امیدوار میرین لی پین مارچ میں ایک جھٹکے کا شکار ہوئیں جب ایک فرانسیسی عدالت نے ان اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں کو یورپی پارلیمنٹ کی جعلی ملازمتوں کے اسکینڈل میں سزا دی۔
لی پین کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی، جن میں سے دو معطل ہیں، اور ایک لاکھ یورو (ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر) جرمانہ بھی۔
عدالت نے انہیں پانچ سال تک کسی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے سے بھی روک دیا، جو 2027 کے انتخابات میں حصہ لینے کے ان کے منصوبے پر پانی پھیر دے گا، اگر اپیل کے ذریعے نہ بدلا گیا۔
لیکن پیر کو پیرس کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ ان کی اپیل 13 جنوری سے 12 فروری 2026 تک سنی جائے گی، جو انتخابات سے پہلے ہے، جس سے ممکن ہے کہ ان کی صدارتی امیدیں دوبارہ زندہ ہو جائیں۔
اپنے ایم پیز کی حمایت اور جوش و خروش کے دوران، لی پین نے میکرون پر زور دیا کہ وہ فوری قانون ساز انتخابات کا انعقاد کریں اور کہا ہے کہ انتخابات کرانا ”آپشن نہیں بلکہ فرض ہے“ اور انہوں نے بائرو کی حکومت کو ایک ”بھوت حکومت“ قرار دیا۔


Comments
Comments are closed.