BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے نو اقدامات مرتب کیے ہیں، جن میں اسرائیل پر اسلحہ کی پابندی اور اسرائیلی فوج کے لیے ایندھن لے جانے والے بحری جہازوں پر ہسپانوی بندرگاہوں کے استعمال پر پابندی شامل ہے۔

ٹی وی خطاب میں پیڈرو سانچیز نے کہا کہ یہ اقدامات غزہ میں نسل کشی کو روکنے، اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیں بازو کی حکومت اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی خرید و فروخت پر پہلے سے عائد پابندی کو قانون کا حصہ بنانے کے لیے نیا فرمان جاری کرے گی۔ اسی طرح اسرائیلی فوج کے لیے ایندھن لے جانے والے جہاز اسپینی بندرگاہوں پر نہیں رک سکیں گے جبکہ فضائی راستے سے اسلحے کی ترسیل بھی محدود کی جائے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام وہ افراد جو غزہ میں نسل کشی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم میں براہِ راست شریک ہیں انہیں اسپین میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ اسپین نے فلسطینی علاقوں میں قائم غیر قانونی آبادکاریوں سے مصنوعات کی درآمد پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلسطینی آبادی کو زبردستی بے دخل کرنے کے عمل کو روکا جا سکے۔

پیڈرو سانچیز نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ زراعت، خوراک کی سیکیورٹی اور طبی امداد کے نئے منصوبوں کے علاوہ فلسطینی عوام کے لیے اضافی انسانی ہمدردی کی فنڈنگ کا بھی اعلان کیا۔ وہ یورپ کے ان چند رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے کھل کر اسرائیلی کارروائی کو نسل کشی قرار دیا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1,219 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے، جبکہ جوابی کارروائی میں اب تک غزہ میں کم از کم 64,368 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.