امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ امیگریشن قوانین پر عملدرآمد کے لیے مزید کاروباری اداروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب جارجیا میں واقع ہنڈائی کے ایک پلانٹ پر چھاپے کے دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے بارڈر کزار ٹام ہومن نے اتوار کے روز سی این این کے پروگرام اسٹیٹ آف دی یونین میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ آئندہ ورک پلیسز پر کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرے گی۔
ہومن نے کہا کہ ہم مزید ورک سائٹ انفورسمنٹ آپریشنز کرنے جا رہے ہیں۔ کوئی بھی شخص محض بھلائی کے جذبے کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو ملازمت نہیں دیتا۔ انہیں اس لیے رکھا جاتا ہے کہ وہ زیادہ سخت کام کرتے ہیں، کم اجرت پر راضی ہوتے ہیں، اور اس طرح امریکی شہری ملازمین کو رکھنے والے اداروں کا مقابلہ غیر منصفانہ انداز میں متاثر ہوتا ہے۔


Comments
Comments are closed.