BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاک فضائیہ (پی اے ایف) نے اتوار کو یومِ شہدا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ تمام بیسز پر تقاریب منعقد کر کے منایا اور اُن جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی جانیں نثار کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دن کا آغاز خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا، جس میں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کے علاوہ آزادی کے بعد مختلف محاذوں پر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو یاد کیا گیا۔

مرکزی تقریب ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

اپنے خطاب میں ایئر چیف نے کہا کہ یہ دن پاک افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ قربانی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ایف بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ملک کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پی اے ایف اُن کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔

ایئر چیف نے مزید کہا کہ پی اے ایف خلا، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجیز، جدید شعبوں اور مقامی دفاعی پیداوار میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

بعد ازاں ایئر چیف مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

Comments

Comments are closed.