BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

واشنگٹن کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد امریکا جانے والی ڈاک کی ترسیل میں 80 فیصد سے زائد کمی آ گئی ہے جبکہ دنیا کے 88 ڈاک اداروں نے اپنی خدمات جزوی یا مکمل طور پر معطل کر دی ہیں۔ یہ انکشاف یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) نے ہفتے کے روز کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو پی یو کے ڈائریکٹر جنرل ماساہیکو میتوکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”امریکا کو ڈاک کی ترسیل بحال کرنے کے لیے ایک نئی تکنیکی حکمت عملی تیزی سے تیار کی جا رہی ہے۔“

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جولائی کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا جائے گا۔

اس اقدام کے بعد آسٹریلیا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، بھارت، اٹلی اور جاپان سمیت متعدد ممالک کی ڈاک اداروں نے اعلان کیا کہ اب امریکا بھیجے جانے والے زیادہ تر پارسل وصول نہیں کیے جائیں گے۔

یونیورسل پوسٹل یونین ( یو پی یو) کے مطابق اس کے الیکٹرانک نیٹ ورک کے ذریعے تبادلہ کیے گئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 29 اگست کو امریکا جانے والی ڈاک میں ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 81 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ادارے نے بتایا ہے کہ 88 ڈاک اداروں نے یو پی یو کو مطلع کیا ہے کہ انہوں نے امریکا کے لیے کچھ یا تمام خدمات اس وقت تک معطل کر دی ہیں جب تک کوئی حل نافذ نہیں کیا جاتا۔

ان میں جرمنی کا ڈوئچے پوسٹ، برطانیہ کا رائل میل اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے دو ادارے شامل ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں قائم یو پی یو 1874 میں بنایا گیا تھا، جس کے رکن ممالک کی تعداد 192 ہے۔ یہ ادارہ بین الاقوامی ڈاک کے تبادلے کے اصول وضع کرتا ہے اور خدمات میں بہتری کے لیے سفارشات جاری کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.