BR100 No Change (0%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (1.16%)
KSE30 Increased By (1.21%)
BAFL 57.70 Increased By ▲ 0.50 (0.87%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.34 (1.26%)
BOP 34.27 Increased By ▲ 0.58 (1.72%)
CNERGY 10.85 Increased By ▲ 0.24 (2.26%)
DFML 18.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 212.46 Increased By ▲ 2.56 (1.22%)
FABL 100.51 Increased By ▲ 1.56 (1.58%)
FCCL 54.50 Increased By ▲ 0.76 (1.41%)
FFL 16.65 Increased By ▲ 0.19 (1.15%)
GGL 23.99 Increased By ▲ 0.17 (0.71%)
HBL 305.98 Increased By ▲ 3.56 (1.18%)
HUBC 222.85 Increased By ▲ 3.91 (1.79%)
HUMNL 10.41 Decreased By ▼ -0.13 (-1.23%)
KEL 7.39 Increased By ▲ 0.11 (1.51%)
LOTCHEM 29.85 Increased By ▲ 0.20 (0.67%)
MLCF 97.70 Increased By ▲ 1.34 (1.39%)
OGDC 320.10 Increased By ▲ 1.88 (0.59%)
PAEL 42.50 Increased By ▲ 0.73 (1.75%)
PIBTL 16.99 Increased By ▲ 0.18 (1.07%)
PIOC 301.01 Increased By ▲ 4.39 (1.48%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 3.18 (1.44%)
PRL 52.10 Increased By ▲ 3.05 (6.22%)
SNGP 107.90 Increased By ▲ 1.77 (1.67%)
SSGC 29.60 Increased By ▲ 0.46 (1.58%)
TELE 8.92 Increased By ▲ 0.10 (1.13%)
TPLP 12.80 Increased By ▲ 0.29 (2.32%)
TRG 60.69 Increased By ▲ 0.47 (0.78%)
UNITY 10.08 Increased By ▲ 0.06 (0.6%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.05 (4.07%)
کھیل

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا

پاکستان رواں سال اکتوبر اور نومبر میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا جہاں دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان رواں سال اکتوبر اور نومبر میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا جہاں دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔

جنوبی افریقی دورے کے دوران دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کھیلیں جائیں گے ۔

سیریز کا کوئی بھی میچ کراچی میں نہیں کھیلا جائے گا جس سےشہر قائد کے شائقین کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اپنا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا آغاز بھی اسی سیریز سے کریگا۔

پہلا ٹیسٹ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 12 سے 16 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

ریڈ بال میچز کے اختتام پر دونوں ٹیمیں تین ٹی 20 میچ کھیلیں گی، جو 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہوں گے، پہلا ٹی20 میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ باقی دو ٹی 20 میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

سیریز کا اختتام تین ون ڈے میچوں سے ہوگا، جو 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی افتتاحی سیریز کے لیے خوش آمدید کہنے کا منتظر ہے۔

موجودہ ٹیسٹ چیمپیئن کے خلاف نئے دور کا آغاز ہمارے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے اعلیٰ معیار کی کرکٹ فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے کرکٹ کی واپسی ایک خاص لمحہ ہے۔

Comments

Comments are closed.