BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیر کے روز چین کے اعلیٰ مالیاتی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں بینکاری، سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹس میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے پیپلز بینک آف چائنا (پی بی او سی) کے گورنر پین گونگ شینگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے چیئرمین لیاؤ لن سے ملاقاتیں کیں، جن کی تفصیلات وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ بیان میں دی گئی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے چین کی طویل مدتی سیاسی، سفارتی اور مالی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پی بی او سی کے گورنر کو پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی اور حکومتی اصلاحات سے آگاہ کیا، جن کی جھلک بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی صورت میں نظر آ رہی ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقاتوں کے دوران مالیاتی انضمام (فنانشل انٹیگریشن) کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ پاکستان چینی آن شور مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو نئے سرمایہ کاری ذرائع کھولے گی، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کرے گی، اور پاکستان کو علاقائی مالیاتی دھارے سے ہم آہنگ کرنے میں مدد دے گی۔

انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے چیئرمین لیاؤ لن سے بات چیت کے دوران، وزیرِ خزانہ نے ترقیاتی مالیات، کمرشل فسیلٹیز اور ری فنانسنگ کی سہولیات میں بینک کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری اور تجارتی مالیات میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ”چینی مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری نہ صرف فوری مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے بلکہ یہ پاکستان کی وسیع تر حکمتِ عملی، یعنی تنوع، مالیاتی جدت اور علاقائی انضمام، کا بنیادی جزو ہے۔“

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان-چین اقتصادی شراکت داری ایک ”نئے مرحلے“ میں داخل ہو چکی ہے، جس میں بینکاری اور کیپٹل مارکیٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اورنگزیب نے پاکستان کی جانب سے مالیاتی تعاون کو دو طرفہ تعلقات کا اہم ستون بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ مذاکرات تعاون کے روڈ میپ کو تقویت دیں گے اور علاقائی استحکام و مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Comments

Comments are closed.