BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیراعظم شہباز شریف ہفتہ کو صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کے شہر تیانجن روانہ ہوگئے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح قیادت کے مسلسل تبادلوں کا حصہ ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ دورہ اس امر کا عکاس ہے کہ دونوں ممالک اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات پر حمایت کے عزم کو دہرانے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر رابطہ برقرار رکھنے کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بیجنگ میں پاک-چین بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک-چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

شہباز شریف معروف چینی سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ دوطرفہ تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی جاسکے۔

واضح رہے کہ 21 اگست کو چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی ترقی کے تحفظ میں بیجنگ کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا اور چین کے بنیادی مسائل پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.