مہران شوگر ملز لمیٹڈ (ایم آر این ایس) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی مہران انرجی لمیٹڈ (ایم ای ایل) کے وائنڈنگ اپ کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا کہ مہران انرجی لمیٹڈ (ایم ای ایل) کو 2016 میں 26.5 میگاواٹ بیگاس پر مبنی ہائی پریشر کو-جنریشن پروجیکٹ کے قیام کے لیے 4 کروڑ روپے کی ادا شدہ سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔
تاہم، یہ منصوبہ اس لیے معطل کردیا گیا کیونکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے امپلیمنٹیشن ایگریمنٹ (آئی اے) اور پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
مہران شوگر ملز لمیٹڈ (ایم آر این ایس) کو 1965 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا۔
ایم آر این ایس کی بنیادی سرگرمی چینی اور اس کی ضمنی مصنوعات کی تیاری اور فروخت ہے۔


Comments
Comments are closed.