BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

مسابقی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے کہا ہے کہ وہ چینی ای-کامرس پلیٹ فارم ٹیمو (Temu) پر پابندی عائد کرے۔

رپورٹ کے مطابق 22 اگست 2025 کے سرکاری نوٹس میں ٹیمو کی خلافِ ضابطہ موجودگی پر تشویش ظاہر کی گئی اور شکایات کا حوالہ دیا گیا کہ اس کے کاروباری طریقۂ کار مقامی تجارت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور صارفین کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

نوٹس میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل اور چین اسٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے باضابطہ شکایات بھی شامل تھیں، جن میں کہا گیا کہ ٹیمو کا کاروباری ماڈل پریڈیٹری قیمتوں اور گمراہ کن مارکیٹنگ پر مبنی ہے جس سے ملکی ریٹیلرز کے لیے ماحول غیر پائیدار بن گیا ہے۔

سی سی پی نے کہا کہ چونکہ ٹیمو پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں، اس لیے پابندی عائد کرنے کا اختیار اس کے پاس نہیں اور اسی وجہ سے معاملہ پی ٹی اے کے نوٹس میں لایا گیا ہے جو موجودہ قوانین کے تحت ایپلیکیشنز کو محدود یا بند کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

ٹیمو خود کو ایک گیمیفائیڈ شاپنگ ایپ کے طور پر پیش کرتا ہے، جہاں صارفین کو لگژری اسٹائل کی مختلف اشیاء سستے داموں خریدنے کا احساس ہوتا ہے۔

صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے ٹیمو اسپن دی وہیل، سکے، اور دعوتی بونس جیسے گیمیفیکیشن فیچرز استعمال کرتا ہے۔ چینی کمپنی پی ڈی ڈی ہولڈنگز (پنڈوڈو کی پیرنٹ کمپنی) کی معاونت سے، تمو مبینہ طور پر مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے لیے بھاری نقصان اٹھاتا ہے اور مصنوعات کو لاگت سے کم قیمت پر فروخت کرتا ہے۔

پاکستان میں ٹیمو کی قیمتیں اس وقت اچانک بڑھیں جب غیر ملکی ای-کامرس پلیٹ فارمز پر 5 فیصد ڈیجیٹل پرزنس ٹیکس اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔

تاہم اب جب 5 فیصد ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، قیمتیں آہستہ آہستہ معتدل سطح پر واپس آ سکتی ہیں، تاہم استحکام اس بات پر منحصر ہے کہ ٹیمو آگے اپنی قیمتوں کی حکمت عملی کس طرح ترتیب دیتا ہے۔

ٹیمو کئی ممالک میں نگرانی کے دائرے میں ہے، کیونکہ خدشہ ہے کہ اس کی سستی قیمتیں مقامی کاروبار کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

انڈونیشیا نے مقامی تجارتی ضوابط کی خلاف ورزی کے سبب ٹیمو کو بلاک کردیا ہے جبکہ تھائی لینڈ میں اس کی مقامی قوانین اور ٹیکس ذمہ داریوں سے تعمیل کی جانچ کی گئی۔

یورپی کمیشن نے بھی ٹیمو کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

Comments

Comments are closed.