BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان رائس روڈ شو 2025 کا آغاز گھانا کے دارالحکومت اکرا میں ہوگیا جس میں پاکستان کے 28 بڑے رائس ایکسپورٹرز اور گھانا کے 200 سے زائد خریداروں نے شرکت کی۔ یہ ایونٹ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل (ایگرو) ٹڈاپ اطہر حسین کھوکھر اور پاکستان کے ہائی کمشنر نجيب درانی نے خطاب کیا۔

اطہر حسین کھوکھر نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا رائس ایکسپورٹر ہے اور گھانا سمیت مغربی افریقہ کی فوڈ سیکیورٹی کیلئے مضبوط تجارتی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چاول صرف ایک بنیادی غذا نہیں بلکہ کمیونٹیز کی دھڑکن ہیں۔ پاکستان کے چاول کی برآمدات 2024-25 میں عالمی سطح پر 5.5 ملین میٹرک ٹن تک پہنچیں، جن کی مالیت 3.2 بلین ڈالر ہے۔ ہم یہاں طویل المدتی شراکت داری قائم کرنے اور گھانا میں غذائی تحفظ اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں۔

پاکستان کے ہائی کمشنر نجیب درانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ اس روڈ شو سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

تقریب میں پاکستانی باسمتی اور دیگر رائس ورائٹیز متعارف کرائی گئیں جو مقامی مشہور پکوانوں جیسے جولوف اور واکئے کے لیے موزوں ہیں۔

اس موقع پر طویل مدتی تجارتی شراکت داری، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور زرعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔

پاکستان رائس روڈ شو 2025 کا یہ سلسلہ گھانا کے بعد کوٹ دیوواغ (28 تا 29 اگست) اور سینیگال (1 تا 2 ستمبر) میں بھی جاری رہے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.