BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت فرانس کی کمپنی کے ساتھ مل کر ملک میں فائٹر جیٹ کے انجن تیار کرنے پر کام کررہا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے مئی میں ففتھ جنریشن کے ایڈوانسڈ میڈیم کامبیٹ ایئرکرافٹ کے پروٹوٹائپ کی منظوری دی تھی جسے انہوں نے بھارت کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔

نئی دہلی میں ایک کانفرنس کے دوران وزیر دفاع نے اس منصوبے کی مزید تفصیلات بتائیں اور کہا کہ ہم بھارت میں ہی ہوائی جہاز کے انجن تیار کرنے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور اس کے لیے ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھارت میں انجن کی پیداوار شروع کرنے کے لیے ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

اگرچہ سنگھ نے کمپنی کا نام نہیں بتایا تاہم بھارتی میڈیا میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنی سیفران ہے جو دہائیوں سے بھارت میں ایوی ایشن اور دفاعی شعبوں میں کام کررہی ہے۔ فوری تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔

دنیا کے سب سے بڑے ہتھیار درآمد کنندگان میں سے ایک بھارت نے اپنی افواج کی جدید کاری کو اولین ترجیح بنایا ہوا ہے اور مقامی ہتھیار سازی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

حالیہ برسوں میں بھارت نے مغربی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو بھی مضبوط کیا ہے، جس میں امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ کوآڈ اتحاد بھی شامل ہے۔

بھارت نے اپریل میں فرانس کی ڈاسو ایوی ایشن سے 26 رفال فائٹر جیٹس خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ جیٹس پہلے سے خریدے گئے 36 رفال فائٹر جیٹس میں شامل ہوں گی اور روسی میگ-29 کے طیاروں کی جگہ لیں گی۔

راجناتھ سنگھ نے 2033 تک مقامی ہتھیار سازی کو فروغ دینے کے لیے کم از کم 100 ارب ڈالر کے نئے فوجی سازوسامان کے معاہدوں کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.