BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

گلگت میں برفانی جھیل پھٹنے سے متعدد دیہات زیرِ آب آگئے

  • سیلاب کے باعث عوام کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں برفانی جھیل پھٹنے (جی ایل او ایف) کے باعث متعدد دیہات زیرِ آب آگئے ہیں، صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے جمعہ کو واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث عوام کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گلیشیئر پھٹنے کا واقعہ غذر کی تحصیل گوپس کے علاقے تلی داس میں پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق اگرچہ دریا کے بہاؤ کو روک دیا گیا ہے لیکن مزید نقصانات کا خدشہ برقرار ہے۔پانی جھیل کی شکل اختیار کرچکا ہے، جس سے قریبی مزید دیہات کے ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلیشیئر پھٹنے کے باعث پھنسے ہوئے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام موجود ہیں۔

صوبائی ترجمان نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان ہنگامی بنیادوں پر غذر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ متاثرہ علاقوں کا معائنہ کریں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ متاثرین اور جاں بحق افراد کے ورثا سے ملاقات کر کے اظہارِ افسوس بھی کریں گے۔

فیض اللہ فراق نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو غذر کی انتظامیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بریفنگ دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دریں اثناء متاثرہ حصوں میں ادویات، کمبل، خیمے اور اشیائے خوردونوش بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

Comments

Comments are closed.