بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں، جس دوران ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، یہ ملاقات تجارتی اور ٹیرف تنازعات کو حل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہوگی جنہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پیدا کردیا ہے۔
جنرل اسمبلی کا اجلاس 9 ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ سربراہانِ مملکت و حکومت کا سالانہ اجلاس 23 سے 29 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے کے باعث مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس سے کل محصول بڑھ کر 50 فیصد ہو گیا—جو امریکہ کے کسی بھی بڑے تجارتی شراکت دار پر عائد سب سے زیادہ شرح میں سے ایک ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان پانچ دور کی بات چیت کے باوجود تجارتی مذاکرات اس وجہ سے ناکام ہو گئے کہ بھارت نے اپنے زرعی اور ڈیری شعبے کو کھولنے اور روسی تیل کی خریداری روکنے سے انکار کر دیا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ بھارت بات چیت میں کچھ سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم امید ہے کہ اکتوبر کے آخر تک بڑے تجارتی معاہدے طے پا جائیں گے۔


Comments
Comments are closed.