پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کو بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 356 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 184 روپے میں فروخت ہوا۔
پیر کو فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے پر آ گیا تھا۔
دریں اثنا، فی تولہ چاندی کی قیمت 4 ہزار 13 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments
Comments are closed.