پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) نے منگل کو جاری کردہ ایک نوٹس میں اعلان کیا ہے کہ جمعرات، 14 اگست 2025 کو یوم آزادی کے موقع پر اسٹاک مارکیٹ بند رہے گی۔
نوٹس میں کہا گیا کہ تمام ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز، عملہ اور متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ جمعرات، 14 اگست 2025 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم آزادی کی قومی تعطیل کے موقع پر بند رہے گی۔
نوٹس میں مزید لکھا گیا کہ آپ سب کو یوم آزادی کی مبارکباد۔
اس سے قبل، پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اعلان کیا تھا کہ جمعرات، 14 اگست 2025 کو یوم آزادی کے موقع پر بینک بند رہے گا۔
اسٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ عوامی تعطیل کے تحت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمعرات، 14 اگست 2025 کو یوم آزادی کے موقع پر بند رہے گا۔


Comments
Comments are closed.