BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیر خزانہ نے بڑی امریکی سرمایہ کاری کا اشارہ دیدیا

  • امریکہ کی جانب سے متعدد شعبوں میں خاطر خواہ سرمایہ کاری متوقع ہے
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کو کامیاب تجارتی مذاکرات کے بعد پاکستان کے مختلف شعبوں میں امریکہ کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا اشارہ دیا ہے۔

امریکہ سے واپس آنے پر ایک غیر رسمی گفتگو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان جلد ہی امریکہ کی جانب سے مختلف شعبوں میں خاطرخواہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزا خبریں سنے گا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اپنی دورے کے دوران پاکستان نے تجارتی مذاکرات کے سلسلے میں اہم اجلاسوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جسے امریکی انتظامیہ نے بہت سراہا۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں گامزن ہے اور اس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

محمد اورنگزیب نے معاشی بہتری کے لیے طویل المدتی فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مذاکرات کے باہمی کامیاب نتیجے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

امریکہ اور پاکستان نے ایک تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے، جسے اسلام آباد نے کم ٹیرف اور بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا باعث قرار دیا، مگر پاکستانی برآمدات پر عائد کیے جانے والے ٹیرف کی مقدار ظاہر نہیں کی گئی۔

پاکستان کے وزارت خزانہ نے واشنگٹن میں مذاکرات کے آخری دور کے بعد جاری بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ خاص طور پر توانائی، کان کنی و معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔

پاکستان کو ابتدائی طور پر 29 فیصد ٹیرف کا سامنا تھا، جو بعد میں دیگر ممالک کی طرح معطل کر دیا گیا تاکہ یکم اگست کی ڈیڈ لائن تک تجارتی مذاکرات ہو سکیں۔ اسلام آباد کا ہدف تھا کہ اسے علاقائی تجارتی حریفوں جیسے ویتنام (جس پر ٹرمپ کی حکومت نے 20 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا) اور بھارت (جس پر 25 فیصد ٹیرف کے خدشات ہیں) کی نسبت کم ٹیرف حاصل ہو۔

Comments

Comments are closed.