پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 3,361 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم سمیت) رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3,600 روپے کمی کے بعد 358,800 روپے پر آ گیا۔
10 گرام سونا 3,086 روپے کمی کے بعد 307,613 روپے میں فروخت ہوا۔
ہفتہ کو فی تولہ سونا 300 روپے کمی کے بعد 362,400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
دریں اثنا، فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 51 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 4,013 روپے پر آ گئی۔


Comments
Comments are closed.