بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارش کے بعد دیوار گرنے سے کم از کم سات افراد، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں مزدور اور ان کے اہل خانہ شامل تھے، جنہیں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ سینئر پولیس افسر ایشوریا شرما کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات ہونے والی بارش کے بعد پیش آیا،۔
مختصر وقفے کے بعد مون سون کی بارشوں نے دہلی کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک میں خلل پڑا۔
بہت سے مزدور غیر قانونی بستیوں میں رہتے ہیں جو بغیر مناسب اجازت ناموں کے تعمیر کی جاتی ہیں، جس کے باعث طویل بارشوں کے دوران وہ عمارتوں یا دیواروں کے گرنے کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔


Comments
Comments are closed.