آسٹریلیا نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس بیان پر تشویش ظاہر کی ہے جس میں انہوں نے غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ جمعہ کو جاری بیان میں آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ اسرائیل کو اس راستے پر نہیں جانا چاہیے کیونکہ یہ غزہ میں انسانی المیے کو مزید بدتر بنا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ مستقل جبری نقل مکانی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور فوری جنگ بندی، بلا تعطل امداد کی فراہمی اور اکتوبر 2023 میں لیے گئے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔ پینی وونگ نے دو ریاستی حل کو دیرپا امن کا واحد راستہ قرار دیا۔
آسٹریلیا نے ابھی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان نہیں کیا، تاہم کہا ہے کہ مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی کابینہ نے غزہ سٹی پر کنٹرول کے منصوبے کی منظوری دے دی۔


Comments
Comments are closed.