برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹرمر نے جمعہ کے روز کہا کہ غزہ پر کنٹرول سنبھالنے کا اسرائیل کا فیصلہ غلط ہے اور انہوں نے یروشلم کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس پر نظرِثانی کرے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کا غزہ میں اپنی جارحانہ کارروائیوں میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ غلط ہے اور ہم اس پر فوری نظرِثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ تو اس تنازع کو ختم کرنے میں مدد دے گا اور نہ ہی یرغمالیوں کی رہائی کو ممکن بنائے گا۔ اس سے صرف مزید خونریزی ہوگی۔


Comments
Comments are closed.