روسی میزائل حملے میں یوکرین کے شہر میکولائیف میں کم از کم 7 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ درجنوں مکانات اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
میکولائیف کے گورنر وٹالی کم نے بتایا کہ ہفتہ کی شب ہونے والے حملے میں دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے مطابق 23 نجی مکانات، 12 اپارٹمنٹس اور ایک پوسٹ آفس کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے تباہ شدہ گھروں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے رات بھر میں 76 ڈرون اور 7 میزائل داغے جن میں سے 60 ڈرون اور ایک میزائل کو مار گرایا گیا۔
زاپورژیا اور خیرسون کے محاذی علاقوں میں روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب روس نے کیف پر بھی مختصر میزائل حملہ کیا، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔


Comments
Comments are closed.