BR100 Increased By (0.74%)
BR30 Increased By (0.83%)
KSE100 Increased By (0.6%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.38 Increased By ▲ 0.18 (0.71%)
BOP 34.30 Increased By ▲ 0.31 (0.91%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 21.16 Increased By ▲ 0.32 (1.54%)
DGKC 196.30 Increased By ▲ 3.33 (1.73%)
FABL 90.09 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
FCCL 53.59 Increased By ▲ 0.76 (1.44%)
FFL 18.14 Increased By ▲ 0.19 (1.06%)
GGL 19.12 Increased By ▲ 0.15 (0.79%)
HBL 287.50 Increased By ▲ 2.00 (0.7%)
HUBC 215.48 Increased By ▲ 1.10 (0.51%)
HUMNL 10.98 Increased By ▲ 0.10 (0.92%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
LOTCHEM 28.16 Increased By ▲ 0.27 (0.97%)
MLCF 87.70 Increased By ▲ 1.19 (1.38%)
OGDC 322.89 Increased By ▲ 2.93 (0.92%)
PAEL 39.69 Increased By ▲ 0.27 (0.68%)
PIBTL 16.85 Increased By ▲ 0.18 (1.08%)
PIOC 271.89 Increased By ▲ 5.83 (2.19%)
PPL 230.03 Increased By ▲ 1.85 (0.81%)
PRL 34.90 Increased By ▲ 0.22 (0.63%)
SNGP 99.39 Increased By ▲ 0.21 (0.21%)
SSGC 26.90 Increased By ▲ 0.30 (1.13%)
TELE 8.35 Increased By ▲ 0.07 (0.85%)
TPLP 8.40 Increased By ▲ 0.18 (2.19%)
TRG 70.43 Increased By ▲ 0.72 (1.03%)
UNITY 11.77 Increased By ▲ 0.10 (0.86%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.02 (1.56%)
پاکستان

سندھ محتسب کا حکم، سی ای او کے الیکٹرک نے الزامات مسترد کر دیے

کے-الیکٹرک کے سی ای او، مونس علوی نے سندھ کے محتسب کی 22 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لگائے گئے ہراسانی کے الزامات کو...
شائع August 1, 2025 اپ ڈیٹ August 1, 2025 09:32am

کے-الیکٹرک کے سی ای او، مونس علوی نے سندھ کے محتسب کی 22 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لگائے گئے ہراسانی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، جسے ان کے وکیل نے ”بغیر دلیل کے فیصلہ“ قرار دیا۔

مونس علوی – جو کے الیکٹرک کے طویل ترین مدت کے سی ای او ہیں – نے ایک سلسلہ وار پوسٹس میں ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اعلان کیا کہ وہ یہ معاملہ قانونی طور پر لڑیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ”حالیہ فیصلہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میں قانونی عمل اور ان اداروں کا احترام کرتا ہوں جو اسے برقرار رکھتے ہیں، لیکن میں دیانت داری سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس فیصلے کی تفصیلات اس حقیقت کی عکاسی نہیں کرتیں جو میں نے خود محسوس کی۔“

”میں اپنے قانونی مشیروں کے ساتھ اس فیصلے کا جائزہ لے رہا ہوں اور اپیل کے اپنے قانونی حق کو استعمال کروں گا… میں اس بات پر قائم ہوں کہ سچائی کو مکمل طور پر اور قانونی دائرہ کار میں سامنے لایا جائے۔“

مونس علوی کی جانب سے سینیئر وکلا، بیرسٹر عابد ایس زبیری اور بیرسٹر ایان میمن نے اپیل کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم معزز عدالت اور اس کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، تاہم سنگین قانونی اور طریقہ کار کی خامیوں کے پیش نظر ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی سے متعلق فیڈ بیک کو ہراسانی کے طور پر پیش کرنا، بغیر کسی دلیل کے سخت ترین سزا سنانا، اور بے بنیاد الزامات کو بنیاد بنانا تشویش ناک ہے۔

وکلاء کا مزید کہنا تھا مونس علوی صاحب نے شکایت کنندہ کی کارکردگی سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کیں اور اس کے برخاست کیے جانے کے بعد کی گئی شکایات کے حقائق بھی بیان کیے، جنہیں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔ فیصلے کا ایک بڑا حصہ بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے، جن کی کوئی ٹھوس شہادت موجود نہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج کا محتسب کا فیصلہ کے الیکٹرک فیملی، ہمارے اسٹیک ہولڈرز اور خیرخواہوں کے لیے ایک کٹھن لمحہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک سچ، قانونی عمل، اور ایک پیشہ ورانہ و باعزت ماحول کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ان پر قائم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.